بنگلورو۔30/اگست (ایس او نیوز) سابق وزیر اور رکن اسمبلی بابو راؤ چنچسور کے ایک پرسنل اسسٹنٹ کو انسداد کرپشن بیورو نے رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ یادگیر میں ہاؤزنگ اسکیم کے تحت مکان فراہم کرنے کا وعدہ کرکے یہ ایک شخص سے رشوت کا تقاضہ کررہاتھا۔اس سلسلے میں متعلقہ فرد نے اے سی بی میں شکایت کی اور چنچنسور کے پی اے آشپا گجارکوٹے کو رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔فریادی نے اسے رشوت کے طور پر ایک لاکھ روپے کی رقم دی، جس کے فوراً بعد اے سی بی نے دھاوا بول کر اسے حراست میں لے لیا۔ اس سے پہلے بھی آشپا پر سرکاری مکانات کی فراہمی میں رشوت ستانی کے الزامات تھے، اے سی بی کی طرف سے اس پر کافی نظر رکھی گئی تھی۔ بتایاجاتاہے کہ چنچنسور کے یادگیر اسمبلی حلقہ میں سرکاری اسکیموں کے تحت مکانات کی فراہمی کے عوض آشپا کو ایک لاکھ روپے ہر ایک کو ادا کرنا تھا۔